اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں اسلام آباد کی سکیورٹی کے بارے میں لائحہ عمل بنایا گیا،اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت تمام ایس پیز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ کسی بھی شخص کو رستے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے، قانون ہاتھ میں لینے پر سخت ایکشن لیا جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہرمیں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے۔افضال احمد کوثر نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
شہرمیں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے، ڈی آئی جی آپریشنز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
