ہومبریکنگ نیوزجہانگیر ترین کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ، کون کون شامل ہوگا؟

جہانگیر ترین کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ، کون کون شامل ہوگا؟

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے جبکہ علیم خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی اہم ناراض رہنما پارٹی کا حصہ ہوں گے۔
ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، وہاڑی اور ملتان کے اہم سیاسی خاندان بھی اس نئی جماعت میں شامل ہوں گے۔
کراچی، اندرون سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماوں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔
جہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال دوستوں نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا ہے جبکہ لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ بھی تیار ہوچکا ہے۔
جہانگیر ترین کی گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے 70 سے زائد سیاسی رہنماوں سے ملاقات ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔