ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان ہوگیا

پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان ہوگیا

ملتان :پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان کردیا گیا،
یہ اعلان باضابطہ طورپر پی ٹی آئی حقیقی کے چیئرمین رائو یاسر اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،
ان کاکہناتھاکہ دو چار روز میں پارٹی رجسٹرڈ کروا کر جلد ممبر شپ کا آغاز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں قیدبے گناہ پی ٹی آئی کارکنوں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دوں گا ۔
رائویاسر نے کہا کہ عمران خان نے نیا پاکستان کا نعرہ لگایا تھا ،نیا پاکستان تو نہ بن سکا جو پرانا پاکستان تھا اسے بھی اجاڑ گئے۔انہوں نے 9مئی کے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔