Saturday, December 27, 2025
ہومٹاپ سٹوریجی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی کی سابق خواتین ایم پی ایز کی مبینہ آڈیو لیک

جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی کی سابق خواتین ایم پی ایز کی مبینہ آڈیو لیک

راولپنڈی میں واقع پا ک فوج کے ہیڈ کوارٹر( جی ایچ کیو) پر دھاوا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی کی سابق خواتین ایم پی ایز کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ آڈیو میں سابق ایم پی اے فرح مختلف کارکنان کو ایم این اے کنول شوذب کا پیغام دے رہی ہیں کہ کنول شوزب نے کہا ہےکہ جی ایچ کیو کی طرف جانا ہے۔ یہ کہتی بھی سنائی دیں کہ لیاقت باغ والی جگہ پر وہاں کارکنان اور پولیس کی جھڑپیں ہو رہی ہیں، پولیس شدید شیلنگ کر رہی ہے، صدر جانے کا راستہ نہیں، تمام راستے بند ہیں۔


فرح مزید کہتی ہیں کہ فیض آباد میں راشد حفیظ، شفیق اور سماویہ ہیں، سماویہ کو دھکے مار مار کر واپس بھیج رہے ہیں مگر سماویہ ہیروئین بنی ہوئی ہے اور مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں کہ وہ آرمی تنصیبات پر حملوں میں شامل نہیں مگر یہ آڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کی جونیئر قیادت بھی اس میں ملوث رہی ہے۔ مبینہ آڈیو میں فرح دیگر خواتین کو اکسا رہی ہیں کہ مخصوص مقام پر پہنچنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔