ہومبریکنگ نیوزحکومت کا کل یوم یکجہتی شہدا کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ

حکومت کا کل یوم یکجہتی شہدا کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ

اسلام آباد: شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حکومت نے کل یوم یکجہتی شہدا کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔کنونشن میں مسلح افواج، پولیس اور دیگر فورسز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے پروگرام میں ملک بھر سے شہدا کی فیملیز شرکت کریں گی، وزیراعظم شہباز شریف شہدا کنونشن سے خطاب کریں گے۔

کنونشن میں وفاقی وزرا، سول سوسائٹی اور سفیر بھی شرکت کریں گے، کنونشن صبح ساڑھے دس بجے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی میزبانی میں شروع ہو گا۔ یوم یکجہتی شہدا کنونشن میں 9 مئی کے واقعات پر بھی تقاریر ہوں گی، 9 مئی کے واقعات کی خصوصی ویڈیوز بھی دکھائی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔