ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد سے لاہور روانگی کے دوران عمران خان کی گاڑی خراب

اسلام آباد سے لاہور روانگی کے دوران عمران خان کی گاڑی خراب

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہوئے تو راستے میں ان کی گاڑی خراب ہوگئی۔گاڑی خراب ہونے کے بعد عمران خان اپنی گاڑی سے اتر کر بابر اعوان کی گاڑی میں سوار ہوگئے۔

خیال رہے کہ آج سابق وزیراعظم عمران خان برطانیہ سے 190ملین پانڈ کی منتقلی کے کیس میں نیب کے سامنے شامل تفتیش ہوئے۔نیب راولپنڈی نے عمران خان سے القادر یونیورسٹی کو ملنے والے عطیات کا ریکارڈ مانگ لیا۔ اس سے قبل وہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے تھے جس کے بعد عمران خان نیب راولپنڈی آفس پہنچے، عمران خان کی اہلیہ نیب راولپنڈی آفس کے باہر گاڑی میں موجود رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔