لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے جلا وگھیروا، توڑ پھوڑ اور پرتشدد کارروائیوں کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں فواد چودھری، اعجاز چودھری، فرخ حبیب اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں مسترد کر دیں۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر جلاو گھیروا، توڑ پھوڑ اور پر تشدد کارروائیوں کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے فرخ حبیب، میاں محمودالرشید، فوادچودھری، اعجاز چودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں مسترد کر دیں۔
اے ٹی سی جج اعجاز بٹر نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عدم پیشی کے باعث عبوری ضمانتیں مسترد کیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کیخلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں مسترد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
