ہومتازہ ترینتبلیغی اجتماع مسجد عبد القاسم اختتام پذیر

تبلیغی اجتماع مسجد عبد القاسم اختتام پذیر

اسلام آباد(سب نیوز)موٹروے(لنک روڈ)تبلیغی اجتماع مسجد عبد القاسم اختتام پذیر ہوگیا۔ 12 سے 14 مئی تک منعقد کیے جانے والا تبلیغی اجتماع بمقام موٹروے لنک روڈ اختتام پذیر ہو گیا ۔تبلیغی اجتماع میں تین لاکھ افراد نے پچیس سے تیس ہزار گاڑیوں نے شرکت کی ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تمام شرکا اور باحفاظت گاڑیاں اپنی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ۔
ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون، محمد یوسف ملک کی زیر نگرانی سڑک پر ٹریفک کی صورتحال کی خصوصی نگرانی کی گئی ۔ٹریفک کو منظم رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی تھی ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لنک روڈ موٹروے کی صورتحال معمول کے مطابق نارمل ہے ۔بہترین انتظامات پر اجتماع کی انتظامیہ میں نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔