ہومپاکستانآئین کی حفاظت کا حلف اٹھانے والوں نے ہی اپنے دستور کی قسم توڑی ،جسٹس قاضی فائز عیسی

آئین کی حفاظت کا حلف اٹھانے والوں نے ہی اپنے دستور کی قسم توڑی ،جسٹس قاضی فائز عیسی

اسلام آباد،سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ آئین کی حفاظت کا حلف اٹھانے والوں نے ہی اپنے دستور کی قسم توڑی ہے۔جسٹس فائز نے یہ بات اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام میں بنیادی حقوق اور آئین کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ قائدِاعظم نے کہا کہ پاکستان کا آئین جمہوری ہوگا اور اسلامی قوانین پر مبنی ہوگا، قائد اعظم نے فرمایا کہ اسلام میں سب برابر ہیں اور عدل وانصاف کا بول بالا ہونا چاہیے، آئین ہر شہری عیسائی، ہندو و دیگر مذاہب کو بھی تحفظ دیتا ہے، ہم نے آئین نہیں سیکھا ،ہم نے تو اس کا اردو میں ترجمہ بھی نہیں کیا، بلکہ ہم نے اس کے ساتھ وہی سلوک کیا جو قرآن کریم کے ساتھ کرتے ہیں، لوگوں کی ہوس نے آئین کو ٹھکرایا اور محافظین آئین نے جو قسم اٹھائی وہ انہوں نے توڑی۔قاضی فائز عیسی نے کہا کہ اگر ہم آئین شکنی کریں گے تو یہ غداری کے زمرے میں آئے گا، جس کی اگلے جہاں میں بھی سزا ملے گی، اگر آئین کو ہٹا دیں تو وفاق بھی ٹوٹ جاتا ہے اور پاکستانیت بھی ختم ہو جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔