ہومسائنس و ٹیکنالوجیہواوے نے اپنے فونز میں آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس کو جگہ دینے کا اعلان کردیا

ہواوے نے اپنے فونز میں آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس کو جگہ دینے کا اعلان کردیا

بیجنگ، ٹیلی کمیونیکیشنز ایکوپمنٹ کمپنی ہواوے نے اپنے فونز میں آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس کو جگہ دینے کا اعلان کردیا ہے، ہواوے نے یہ آپریٹنگ سسٹم سنہ 2019 میں متعارف کروایا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ کے صدر ڈاکٹر وانگ چینگ لو نے تصدیق کی ہے کہ جون 2021 سے متعدد ڈیوائسز ہارمونی او ایس 2.0 پر منتقل ہوجائیں گی۔چین میں ایک ایونٹ کے دوران انہوں نے توقع ظاہر کی کہ2021 کے آخر تک 30 کروڑ اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور دیگر انٹرنیٹ آف تھنگز ڈیوائسز میں ہارمونی او ایس موجود ہوگا۔یاد رہے کہ مئی 2019 میں امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کو گوگل ایپس اور سروسز تک رسائی حاصل نہیں رہی تھی۔ اس کے بعد کمپنی نے 2019 میں اپنے آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس متعارف کرایا تھا مگر اسے اب تک اسمارٹ فونز کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔