ہومپاکستانعمران خان واحد لیڈر ہیں جو باہر سے اپنا سارا پیسہ ملک میں لائے، حلیم عادل شیخ

عمران خان واحد لیڈر ہیں جو باہر سے اپنا سارا پیسہ ملک میں لائے، حلیم عادل شیخ

کراچی ، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن والے حکومت گرانے کے بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے لیکن خود ہی گر چکے ہیں۔ آج پی ڈی ایم کے رہنما ایک دوسرے کے دست گریبان ہیں۔ الحمد اللہ 2021ع ملک کی ترقی کا سال ثابت ہورہا ہے۔ ہمارے لیڈر عمران کی جدوجہد کے بدولت میں ملک میں خوشحالی آرہی ہے۔ ماضی میں سیاستدانوں نے ملک کو لوٹ کر سارا پیسہ باہر بھیجا۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو باہر سے اپنا سارا پیسہ ملک میں لائے۔ آج پاکستان کی برآمداد بڑھ چکی ہیں اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے۔ پچھلے سال کی نسبت مہنگائی میں کمی ہوئی ہے ڈالر بھی گر چکا ہے۔ سب سے زیادہ گاڑیاں بھی مارچ 2021 میں فروخت ہوئی ہیں۔ ایف بی آر نے ٹیکس اہداف مکمل کئے ہیں بزنس کمیونٹی ٹیکس ادا کر رہی ہے۔ پچھلے ادوار میں ٹیکس نہیں دیتے تھے کیوں کہ چور حکمران سارا پئسا کھا جاتے تھے۔ عوام کو یقین ہوگیا ہے کہ اس وقت حکمران ایماندار آگیا ہے پئسا عوام پر لگ رہا ہے۔ اپوزیشن ایک چھوٹی پوزیشن پر لڑ رہی ہے پی ڈی ایم اپنی موت مر چکی ہے۔ 2021 کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ثابت ہوگا۔ بے گھر خاندانوں کو گھر ملنا شروع ہوگئے ہیں روزگار کے مواقعے بھی آرہے ہیں۔ پاکستان اس وقت ترقی کی درست سمت پر گامزن ہے۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا پیلزپارٹی کی سندھ حکومت نے عوام سے بنیادی سہولیات تک چھین لی ہیں سندھ کے کرپٹ حکمرانوں کے لئے بھی ویکسین ایجاد کرنے کی اشد ضرورت ہے، سندھ میں تعلیم، صحت، صاف پانی عوام کو میسر نہیں ہے۔ بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں پانچ ہزار سے زائد ایڈز کے کیسز رونما ہوچکے ہین خسرہ بیماری سندھ میں پھیل رہی ہے ایمبولنس عوام کو دینا بند کر دی گئی ہیں عوام کو سزا دی جاری ہے۔ کتے کے کاٹے کے کیسز سندھ میں سب سے زیادہ ہیں۔ 6 کروڑ روپے کتا مار مہم پر خرچ کر دیئے مگر سندھ میں کہیں بھی مہم دکھائی نہیں دیتی، اگر کتے مارنے ہی تھے تو 92 کروڑ کتوں کو نیوٹل کرنے پر کیوں خرچ کئے گئے۔ عوام سندھ کے کرپٹ حکمرانوں سے حساب مانگتی ہے سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوریں گے، بہت جلد ان کرپٹ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلوائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔