ہومبریکنگ نیوزدہشتگردوں کیخلاف کوئی نیا آپریشن شروع نہیں ہو رہا :وزیر دفاع

دہشتگردوں کیخلاف کوئی نیا آپریشن شروع نہیں ہو رہا :وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے دہشتگردوں کے خلاف نئے آپریشن سے متعلق وضاحت کر دی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا سابق دور میں انسانوں کو ذبح کرنے والوں کو صدارتی معافی دی گئی، اجلاس میں اس بات پر اتفاق موجود تھا کہ سابق دور میں کیے گئے مذاکرات غلط تھے۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا نیا آپریشن نہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن جاری رہیں گے، کوئی نئےآپریشن کی بات نہیں، جو سلسلہ پہلے جاری تھا وہی مثر اندازمیں جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے ملک کی مجموعی سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔