Monday, December 23, 2024
ہومپاکستانکورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول 28 اپریل تک بندرکھنے کا فیصلہ

کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول 28 اپریل تک بندرکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد،وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے ملک میں تمام تعلیمی ادارے28 اپریل تک بند رہیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے یہ نہ رکھنے کے فیصلہ پر آج مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کرونا کی تیسری لہر کے باعث کیسز میں اضافہ کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ این سی او سی کی مشاورت سے کیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، چاروں صوبوں کے صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم بھی شریک ہوئے ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس میں او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق رکھنے نویں اور دسویں کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں نویں دسویں کی کلاس ہفتے میں ایک روزرکھنے جبکہ گیارہویں اوربارہویں جماعت کی کلاس بھی ہفتے میں ایک روز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جو ضلعے کورونا سے متاثر ہیں وہاں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک بند کر دی گئی ہیں، پنجاب کے 13 اضلاع ایسے ہیں جو کورونا سے متاثر ہیں اس لیے وہاں پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز 28 اپریل تک نہیں ہونگی۔دوسری جانب وزیرتعلیم خیبرپختونخوا کامران بنگش نے بتایا کہ آج کی ایجوکیشن این سی او سی میں اعلی تعلیم کے حوالہ سے متفقہ فیصلے یہ ہوا کہ 18 اپریل سے متاثرہ اضلاع میں انٹر کالجز ہفتہ میں تین دن کھلیں گے جبکہ یونیورسٹیز میں آن لائن تعلیمی سلسلہ جاری رہیگا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ برس 15 مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو دوبارہ کھولا گیا تاہم وبا کی دوسری لہر کے باعث انہیں 26 نومبر کو دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کی گئی تھیں اور حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا تھا۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر کیدوران حکومت نے دس مارچ کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔