Monday, December 23, 2024
ہومپاکستانسینیٹ میں عہدے کیلئے فیصلہ بلاول بھٹونے کیا،یوسف رضا گیلانی

سینیٹ میں عہدے کیلئے فیصلہ بلاول بھٹونے کیا،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد،پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما وسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈرکیلئے بی اے پیسے ووٹ لینے کافیصلہ بلاول نے کیاتھا۔رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ اپوزیشن لیڈرکیلئے بی اے پی سے وووٹ لینے کافیصلہ بلاول نے کیاتھا۔یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ دلاورکی سربراہی میں بی اے پی کے4ارکان نے بلاول بھٹو سے رابطہ کیا تھا،میںچیئرمین سینیٹ یااپوزیشن لیڈرکی نشست کیلئے دلچسپی نہیں رکھتاتھا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں عہدے کیلئے فیصلہ بلاول نے کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔