جکارتہ،انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی ، 127 افراد ہلاک جبکہ72 افراد لاپتہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا اورمشرقی تیمور میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 72افراد کی اطلاعات ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں لوگ اپنے گھر چھوڑ کی محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ انڈونیشیا میں آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے کے مطابق ان ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی لوگ ابھی مٹی کے تودوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ سینکڑوں جزائر پر مشتمل انڈونیشیا میں ہر سال بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوتے ہیں۔
انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی ، 127 افراد ہلاک،72 لاپتہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔