Sunday, December 22, 2024
ہومتازہ ترینقومی کرکٹر حسن علی بیٹی گھر ننھی پری کی آمد

قومی کرکٹر حسن علی بیٹی گھر ننھی پری کی آمد

لاہور،قومی کرکٹر حسن علی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دی۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، اللہ نے انہیں بیٹی سے نوازا ہے، اپنی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔اس موقع پر حسن علی نے لوگوں سے دعاوں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔واضح رہے کہ قومی کرکٹر حسن علی 20 اگست 2019 کو بھارتی دوشیزہ سمیعہ آرزو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔