Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزمسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ روانہ :رپورٹ

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ روانہ :رپورٹ

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہو گئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی لندن رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاس سے سعودی عرب جانے کیلئے روانہ ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے قائد ایک ہفتے سے زائد سعودی عرب میں قیام کریں گے

و ہ شاہی مہمان کے طور پر عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔ نواز شریف کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی عمرہ ادا کریں گے، ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہر النسا، بیٹا جنید صفدر اور بہو عائشہ سیف بھی ساتھ ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔