Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانصوابی: جج آفتاب آفریدی کے قتل میں سپریم کورٹ ہار ایسوسی ایشن کے صدر نامزد

صوابی: جج آفتاب آفریدی کے قتل میں سپریم کورٹ ہار ایسوسی ایشن کے صدر نامزد

صوابی ،صوابی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی اور ان کے بیٹے دانش آفریدی سمیت پانچ افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ چھوٹا لاہور میں بیٹے ماجد آفریدی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔مقدمے میں نامزد ملزم لطیف آفریدی معروف وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ ان کا تعلق آفتاب آفریدی کے آبائی علاقے سے ہے۔جج آفتاب آفریدی کو ان کی اہلیہ اور خاندان کے دو افراد سمیت نامعلوم افراد نے اتوار کے روز گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔یہ واقعہ شام چھ سے سات بجے کے درمیان موٹروے پر ضلع صوابی کے انبار انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جج آفتاب اپنے اہلِخانہ سمیت اسلام آباد سے سوات جا رہے تھے۔جج آفتاب آفریدی کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم ہو جانے والے قبائلی علاقے ضلع خیبر میں برقمبر خیل سے تھا۔ انھیں رواں برس فروری میں ضلع سوات میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کا جج مقرر کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔