ہومدنیاروس نے یوکرین امن مذاکرات ’نیو ورلڈ آرڈر‘ کے قیام سے مشروط کر دیے

روس نے یوکرین امن مذاکرات ’نیو ورلڈ آرڈر‘ کے قیام سے مشروط کر دیے

انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے دوران سرگئی لاروف نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ مذاکرات صرف ’نیو ورلڈ آرڈر‘ کے قیام کے مرکزی نقطے کے تحت ہی ہو سکتے ہیں، ایسی بات چیت کیلئے تیار ہیں جو ’نیو ورلڈ آرڈر‘ بنانے پر بات کرے۔

سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ روسی مفادات کو نظرانداز کر کے کوئی بھی مذاکرات نہیں ہو سکتے تاہم’نیو ورلڈ آرڈر‘ کے قیام کے اصولوں پر بات چیت ہو سکتی ہے، روس کسی ایک کی بالادستی والے ’یونی پولر ورلڈ آرڈر‘ کو تسلیم نہیں کرتا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرملن نے کہا ہے کہ روس کی چین، فرانس اور یورپی یونین کمیشن کے ساتھ اہم معاملات پر بات چیت شروع ہو گئی ہے، روس کا کہنا ہے کہ اہم بات چیت کے باوجود یوکرین تنازعے کے معاملے پر چین اپنے موقف پر مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چینی صدر سے ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے شی جن پنگ سے کہا تھا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ چینی صدر تمام فریقین کو مذاکرات کے ٹیبل پر لا سکتے ہیں، وہ ان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔