ہومUncategorizedلاہور، سابق ایس پی کے قتل کا معمہ 24گھنٹوں میں حل، بھابھی ملوث نکلی

لاہور، سابق ایس پی کے قتل کا معمہ 24گھنٹوں میں حل، بھابھی ملوث نکلی

لاہور (سب نیوز )گزشتہ روز قتل ہونے والے سابق ایس پی فرحت عباس شاہ کو مبینہ طور پر ان کی بھابھی نے قتل کرایا۔گزشتہ روز لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں سابق ایس پی فرحت عباس شاہ کو ان کے گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ان کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایس پی کے قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور حراست میں لی جانے والی خواتین میں مقتول کی بھابھی بھی شامل ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرحت عباس شاہ کے قتل میں ان کی بھابھی حرا ملوث ہے، جو بیوہ ہے، اور ذاتی گارڈز بھی رکھے ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی سی آئی اے لیاقت علی ملک نے بتایا کہ فرحت عباس کے قتل میں ملوث بیوہ بھابھی حرا اور سیکیورٹی گارڈ عارف آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔لیاقت علی نے بتایا کہ مقتول ایس پی فرحت عباس اپنی بیوہ بھابھی کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کرتے تھے، اور اسی بات پر دونوں میں رنجش پیدا ہوگئی تھی، اور ملزمہ نے قتل کا منصوبہ بنایا۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم 2 ہفتے سے مقتول کے گھر کے قریب ہوٹل میں رہائش پذیر تھا، اور قتل کا منصوبہ سرانجام دینے سے قبل اپنا حلیہ تبدیل کیا۔

تمام پہلوں پر تفتیش جاری ہے، جلد حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔دوسری جانب مقتول سابق ایس پی فرحت عباس شاہ کی نماز جنازہ پتوکی میں ادا کردی گئی ہے، اور ان کی تدفین ان کے آبائی علاقہ بہڑوال کلاں میں کی گئی ہے۔ نمازہ جنازہ میں سابق وزیرسردار آصف نکئی اور سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں لوگوں کی شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔