لاہور(سب نیوز ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں،الیکشن ہونا چاہئے لیکن موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا،ن لیگ کا اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی رہائشگاہ پر ہو،اجلاس میں ملک احمد خان،اعظم نذیر تارڑ ،ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ اور احد چیمہ ودیگر شریک ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں جاری مقدمات اور سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی،اجلاس میں سپریم کورٹ میں کل کی سماعت بارے آئینی وقانونی پہلوں پرغوروخوض کیاگیا۔ذرائع کاکہناہے کہ اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کی کل کی سماعت پر اجلاس میں بریفنگ دی ،اجلاس میں فل بنچ کی استدعا مسترد ہونے پر ریویو میںجانے پر قانونی پہلووں پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں،الیکشن ہونا چاہئے لیکن موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں ہیں،وزیراعظم کاکہناتھا کہ ہم ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیںمہنگائی کی لہر پر جلد قابو پالیں گے، انہوں نے کہاکہ ہم تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں، یہ وقت تخریبی سیاست کا نہیں ۔لیگی رہنماوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کا احترام ہے لیکن اختلافی نوٹ سے ابہام پیدا ہو گیاہے۔
پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں،وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
