اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن التوا کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کر لی جس پر بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔
آج سماعت شروع ہوئی تو جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ اس کیس میں جو بھی بنچ ہو، ایسا فیصلہ آئے جو سب کو قبول ہو۔
انہوں نے کہا کہ اللہ ہمارے ادارے پر رحم کرے، میں اور میرے تمام ساتھی ججز آئین کے پابند ہیں۔
اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے جسٹس جمال مندوخیل کو بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ بہت بہت شکریہ، بنچ کی تشکیل کا جو بھی فیصلہ ہو گا کچھ دیر بعد عدالت میں بتا دیا جائے گا۔
اللہ سپریم کورٹ پر رحم کرے: جسٹس جمال مندوخیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
