ہومتازہ ترینالیکشن کمیشن کی جانب سے کوارکان اسمبلی کی نااہل قرار دینے کیخلاف ایک اور درخواسست دائر

الیکشن کمیشن کی جانب سے کوارکان اسمبلی کی نااہل قرار دینے کیخلاف ایک اور درخواسست دائر

لاہور(سب نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف ایک دوسری درخواست بھی دائر کی گئی، جسے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دیا۔

عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کا معاملہ فاضل جج کے پاس زیر سماعت ہے، اس درخواست کو بھی اسی بینچ کے روپرو سماعت کے لیے پیش کیا جائے جو اس نوعیت کے معاملے پر سماعت کر رہا ہے۔شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں رکن اسمبلی کے گوشواروں میں بے ضابطگی پر نا اہلی کی سزا کے سیکشن کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کسی رکن اسمبلی کو خود سے نا اہل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔