سرکاری وسائل پرپارٹی کی تشہیری مہم اب مزید نہیں چلیگی۔خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے پی ٹی آئی کے دورمیں بھرتی کیے گئے پانچ ہزارسوشل میڈیاانفلوئنشل کوفارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔خیبرپختونخوامیں نگراں حکومت اور بیورکریسی بھی آمنے سامنے آگئی ہیں اورکام نہ ہونے کا سارا ملبہ افسرشاہی پرڈال دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات نے بیورکریسی کے رویے سے تنگ آکرچیف سیکرٹری کوخط لکھ ڈالا ہے۔ نگراں حکومت نیپی ٹی آئی کے دورمیں بھرتی کیے گئے پانچ ہزارسوشل میڈیاانفلوئنشل کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فہرستیں طلب کرلی ہیں۔
