ہومبریکنگ نیوزشہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، مردم شماری پر تحفظات کا اظہار

شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، مردم شماری پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد،وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی۔شہباز شریف سے ملنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں کنوینئر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق ، وفاقی وزیر سردار ایاز صادق بھی شریک تھے۔

ملاقات میں متحدہ کے ممبران نے وزیرِ اعظم کو قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی منظوری پر مبارکباد پیش کی۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات اور کراچی کے مسائل کے بارے آگاہ کیا جس پر شہباز شریف نے متحدہ کے تمام تحفظات کو دور کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری ہدایات جاری کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔