اسلام آباد:پبلک اکانٹس کمیٹی نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی سفارش کردی۔ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کہتے ہیں آئی ایم ایف کے سامنے ترلے کر رہے ہیں، مفت خوری ختم کرنا ہوگی۔پبلک اکانٹس کمیٹی نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی فراہمی ختم نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کا کہنا تھا گریڈ 16 سے 22 تک کے افسران کی مفت بجلی ختم کر دی جائے، اس پر عملدرآمد نہ کرنا پی اے سی کی ہدایات نظرانداز کرنا ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ مفت بجلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں بھی اٹھاں گا، آئی ایم ایف کے ترلے کررہے ہیں، مفت خوری ختم کرنا ہوگی۔
