Sunday, September 8, 2024
ہوماسلام آبادپنجاب ہائی وے پیٹرول کی کاوشوں سے گمشدہ بچہ لواحقین تک پہنچ گیا

پنجاب ہائی وے پیٹرول کی کاوشوں سے گمشدہ بچہ لواحقین تک پہنچ گیا

راولپنڈی،پنجاب ہائی وے پیٹرول کی کاوشوں سے گمشدہ بچہ لواحقین تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مزمل حسین سب انسپکٹر ہمراہ کانسٹیبل بابر پرویز 4548،کانسٹیبل محمد سعید 4116 اور کانسٹیبل گل خطاب 4111 روٹین کی پٹرولنگ ڈیوٹی پر روانہ تھے کہ صبح پونے گیارہ بجے جب وہ رنیال سٹاپ کے پاس تھے کہ روڈ پر 1 لڑکا کھڑا تھا اور رو رہا تھا جب اس سے پتہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ ضلع چینوٹ کا رہنے والا ہے اور دوتین روز ہوئے ہیں وہ اپنے چچا کے بیٹے کے پاس کام کے لیے آیا ہے اور آج صبح 6 بجے وہاں سے نکلا تو اب واپسی کا پتہ نہیں چل رہا جس پر مزکورہ کو پوسٹ پر لے آے اور دن تقریبا 12 بجے ایک آدمی پوسٹ پر آیا اور بتایا کہ میرا چچا زاد بھائی گم ہو گیا ہے جب اس نے پوسٹ پر اس کو دیکھا تو بہت خوش ہوا. اور وہاں پر پوسٹ انچارج محمد شعبان سب انسپکٹر ،شفٹ انچارج ،سب انسپکٹر مزمل حسین اور ہیڈ محرر اختر حسین نے اپنی موجودگی میں زاہد اقبال عمر تقریبا 15سال کو اس کے چچا زاد بھائی غلام عباس کے حوالے کیا اور اس موقعہ پر اس بچے کو اس کے چچا زاد بھائی کے حوالے کرتے وقت تصاویر بھی بنائی گئی تھیں۔بچے کے چچا زاد بھائی نے پٹرولنگ پوسٹ قائد اعظم کالونی کی اس شاندار کاوش پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور پوسٹ انچارج محمد شعبان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے الرٹ ہو کر گشت کرنے کی وجہ سے ان کا بچہ ان کو مل گیا۔ایڈمن آفیسر مزمل حسین نے مزید بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کا مقولہ ہے توجہ،تحفظ اور پیار پنجاب ہائی وے پٹرول کا شعار اس پر من وعن عمل ہوتا ہے اور ایس ایس پی پٹرولنگ گلفام ناصر وڑایچ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ جباب سردار بابر ممتاز کی ہدایت کے پیش نظر اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے. پٹرولنگ پوسٹ کے اس اقدام کو تمام اہل علاقہ نے سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔