سنچورین،پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔لائیو ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔کپتان بابراعظم جیت کیلئے پرجوش ہیں کہا کہ تمام کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب اور پراعتماد ہیں، کوشش ہوگی بے خوف کرکٹ کھیلیں، بیسٹ الیون کھلائیں گے۔سنچورین کے سپراسپورٹس پارک میں 6بار ٹاکرا ہوا،4میچزکے ساتھ پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے۔سیریز میں پاکستان کی 0-3سے فتح ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کو پانچواں نمبر دلوادے گی۔
پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے آج سنچورین میں کھیلا جائے گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔