Monday, December 23, 2024
ہوماسلام آباد25سال بعد راول ڈیم سے اسلام آباد کوپانی کی فراہمی شروع ہو گئی،علی نواز اعوان

25سال بعد راول ڈیم سے اسلام آباد کوپانی کی فراہمی شروع ہو گئی،علی نواز اعوان

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ یہ ہماری حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم عمران خان کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دے رہا ہے ،آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر کی حد کو چھو ریے ہیں، 25 سال بعد راول ڈیم سے اسلام آباد کو 2 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی آج سے شروع ہو گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں راول ڈیم واٹر ورکس پر اسلام آباد کو راول ڈیم سے پانی کی سپلائی کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-

علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ بھارتی ویزاعظم عمران خان کو یومِ پاکستان کی مبارکباد کا خط لکھ رہا ہے۔ میاں نواز شریف بھارتی وزیر اعظم مودی اور سجن جندال کو اینے گھر کی نجی تقریبات میں شریک کرتے رہے اور ہماری حکومت پر پر تنقید کر رہے ہیں کہ ہم بھاریت سے چینی کیوں خرید رہے ہیں، تجارت ملکی مفاد میں ہوتی ہے اور ہمیں بھارت سے چینی سستے داموں ملی اس لیے خرید رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنا ہمسایہ تبدیل نہیں کر سکتے لیکن ہمسائے کے ساتھ اچھے تعلقات اور بات چیت سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے عمران خان نے کشمیر کو نہیں بھلایا نواز شریف کی طرح حریت کانفرنس کے رہنماں سے ملاقات سے انکار نہیں کیا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب پیٹرول ڈیزل موومنٹ ہی رہ گئی ہے کیونکہ تمام جماعتیں ایک دوسرے کو کھانے کے چکر میں ہیں ،علی نواز اعوان نے کہا کہ آج ہماری حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر 15 روپے کم ہوا ہے اور 152 روپے کی سطح پر آگیا ہے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پہلی دفعہ 23 ارب ڈالر کی حد کو چھو ریے ہیں معاشی اشاریوں میں بہتری آ رہی ہے، پاکستان نے جو اڑھائی ارب ڈالر کا بانڈ فلوٹ کیا تھا اس کی 5 ارب ڈالر تک کی سبسکرپشن پہنچ چکی ہے یہ وہ اعتماد ہے جو دنیا کو عمران خان پر ہے- انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دنیا کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں جس کی وجہ ہماری بہترین خارجہ پالیسی ہے۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں پانی کی کمی دور کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں اور آج سے راول ڈیم سے 2 ایم جی ڈی پانی شہر کے مختلف سیکٹرز کو سپلائی ہونا شروع ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے لیے اسد عمر نے جو خدمات پیش کیں ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا انہوں نے اس شہر کو اپنایا ہے اور یہاں کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔