Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزجلاؤ،گھیراؤ اور توڑ پھوڑ: پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان گرفتار،چھاپے تاحال جاری

جلاؤ،گھیراؤ اور توڑ پھوڑ: پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان گرفتار،چھاپے تاحال جاری

اسلام آباد(سب نیوز)پی ٹی آئی مظاہرین کی اشتعال انگیزی، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس پر حملے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اب تک 316 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔مزید گرفتاریوں کے لئے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کی کیمروں کی مدد سے شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔ پرتشدد واقعات میں گرفتار افراد کی اطلاع دیگر اضلاع کو بھی دی جارہی ہے تاکہ دیگر اضلاع میں مطلوب افراد ان کے حوالے کیے جا سکیں۔پرتشدد کارروائیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کی اطلاع ان کے متعلقہ محکموں کو بھیجی جارہی تاکہ محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔تمام ملزمان کا سابقہ پولیس ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا۔

سوشل میڈیا پر متحرک سرکاری ملازمین جو اشتعال انگیز کارروائیوں میں شامل تھے ان کی نشاندھی کی جا رہی ہے تاکہ محکمانہ کارروائی کی جا سکے۔دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث نجی اداروں اور کمپنیوں کے ملازمین کے بارے اطلاع ان کے اداروں کو بھیجی جائے گی۔

تارکین وطن جو ان کارروائیوں میں شامل پائے گئے ہیں ان کے متعلقہ غیر ملکی سفارت خانوں کو خطوط لکھے جارہے ہیں۔پر تشدد مظاہروں کی مالی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔پر تشدد جلاؤ گھیراؤ میں 58 پولیس افسران زخمی ہوئے جبکہ 12 گاڑیوں سمیت 20 موٹر سائیکل اور ایک پولیس چوکی نذر آتش کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔