Saturday, January 18, 2025
ہومکھیلجنوبی افریقا کی ٹیم کے عظیم بلے باز ہاشم آملہ 38برس کے ہوگئے

جنوبی افریقا کی ٹیم کے عظیم بلے باز ہاشم آملہ 38برس کے ہوگئے

کیپ ٹاون،جنوبی افریقا کی ٹیم کے عظیم بلے باز ہاشم آملہ نے 38برس کے ہوگئے ۔ ہاشم محمد آملہ 31مارچ 1983 کو ڈربن میں پیدا ہوئے۔ والدین ڈاکٹر ہیں جبکہ اجداد بیسویں صدی کے اوائل میں بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت سے ہجرت کر کے جنوبی افریقاآئے تھے۔یہ نومبر2004 کی بات ہے کہ جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا،یوں ہاشم آملہ جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے پہلے ہندوستانی نثراد مسلمان کھلاڑی بن گئے۔ہاشم آملہ کا شمار دور جدید کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے،خاص کر ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں آملہ کی بلے بازی ریکارڈ ساز ہے۔ہاشم آملہ ایک روزہ مقابلوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اوسطا ہر 6 اننگز میں سنچری سکور کی ہے جو تاریخ کے تمام بلے بازوں میں بہترین اوسط ہے۔ اس کے علاوہ وہ جنوبی افریقا کے پہلے مسلمان ٹیسٹ کپتان بھی ہیں۔ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین نے اپنے کریئر کے دوران 124 ٹیسٹ ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ۔ہاشم آملہ نے پندرہ سال تک جنوبی افریقا کی نمائندگی کی اس دوران انہوں نے تینوں فارمیٹ میں 349 میچز کھیلے اور 55 سنچریوں کے ساتھ 18 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔انہوں نے انگلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 300 رنز کی تاریخی انننگز کھیلیں، یہ اعزاز ابھی تک کسی جنوبی افریقا کے کھلاڑی کو خاص نہیں ہے جبکہ ون میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 196 رنز کی یادگار اننگز بھی کھیلی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔