اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ مسئلے کا کوئی حل نکالوں گا اور اپنی عدالتوں کا تقدس بھی مدنظر رکھوں گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی منسوخی کیلئے پی ٹی آئی کی دائر درخواست اور اعتراضات پر سماعت کی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، جس میں عدالت عالیہ نے درخواست پر بایو میٹرک اور دستخط کا اعتراض ختم کردیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بایو میٹرک کے علاوہ کچھ چھوٹے چھوٹے اعتراضات ہیں، انہیں دور کردیں تو آج ہی دوبارہ سماعت کیلئے مقرر ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجرا کے بعد لاہور میں زمان ٹان سے انہیں گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری پہنچی تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوئی اور پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
پنجاب پولیس تاحال عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکی، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے، جس میں 50 سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت 60 کے قریب افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
وارنٹ منسوخی کا کیس:عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
