Sunday, September 8, 2024
ہومتعلیمپنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم نے کم عمر پی ایچ ڈی کرنے کااعزاز حاصل کر لیا

پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم نے کم عمر پی ایچ ڈی کرنے کااعزاز حاصل کر لیا

لاہور، پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم نے 25سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم عامرعلی نے کم عمر پی ایچ ڈی کرنے کااعزاز حاصل کر لیا، طالبعلم عامرعلی نے 25 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ، عامر علی نے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔عامر علی نے سکھوں کی خالصتان تحریک کا ازسرِ نو جائزہ کے موضوع پر اپنا مقالہ مکمل کیا۔پی ایچ ڈی کرنے والے عامر علی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پرائیویٹ، بیچلر گورنمنٹ ڈگری کالج ننکانہ صاحب سے کیا،عامر علی نے ماسٹر پنجاب یونیورسٹی سے کیا، عامر علی نے کہا کہ پڑھائی کے دوران مزدوری کا بھی سہارا لینا پڑا، آج صبر کا پھل مل گیا ہے۔عامر علی نے کہا کہ کامیابی میں والدین،اساتذہ اور دوست احباب کا بہت ہاتھ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔