اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان میں آئی ٹی پراڈکٹس کی تیاری اور فراہمی کے اداروں میں انفرادی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے اورروزانہ دس لاکھ سرمایہ کار آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پر لین دین کرتے ہیں۔آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم بینومو پاکستان سمیت 133 ممالک سے یومیہ 10 لاکھ سرمایہ کاروں کو لین دین کی سہولت فراہم کرتا ہے، خصوصا 2020 کی دوسری ششماہی میں عالمی سٹاک ایکسچینجز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستانی ایکسچینج کے اعدادوشمار کے مطابق 2020 کے دوران 26000 نئے انفرادی سرمایہ کار پاکستانی ایکسچینج میں شامل ہوئے۔پاکستان میں مرکزی سٹاک میں رجسٹرڈ انفرادی اکانٹس کی تعداد گذشہ سال کے مقابلہ میں 18 فیصدااضافہ ہوا-ٹیکنالوجی میں مسلسل ترقی سے عادات اور لوگوں کی اپنی بچتوں کی قدر میں تبدیلی آتی ہے۔ اس حقیقت کہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز نے سب کے لئے سرمایہ کاری کو آسان بنا دیا ہے، کے نتیجہ میں اپنی بچتوں سے اضافی آمدنی کے حصول کے لئے سرمایہ کاری کے مختلف طریقے استعمال کرسکتے ہیں۔مارکیٹ انٹیلیجنس ڈیٹا کی رپورٹ کے مطابق آئندہ پانچ سال کے دوران گلوبل آن لائن پلیٹ فارمز کی آمدنی میں 5.1 فیصد کی شرح سے اضافہ متوقع ہے جبکہ 2025 تک اس کی عالمی مارکیٹ کا حجم 16ارب 78 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم بینوموجس نے پاکستان میں متوقع سرمایہ کاروں کی معاونت کے اقدامات کئے ہیں اور صارفین کو خصوصی مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔روزانہ 133 ممالک سے10 لاکھ سرمایہ کاروں کو لین دین کی سہولت فراہم کرنے کے بعد اب بینوموپاکستان میں ایسے سرمایہ کاروں کو یہ سکھانے کی تیاری کر رہا ہے کہ وہ اپنی بچتوں کی قدر کا تخمینہ کس طرح لگائیں اور ان کی سرمایہ کاری کیسے کریں۔ این کے میل نے بتایا کہ بینومو کی حیثیت سے وہ سرمایہ کاری کی دنیا کی تلاش میں سہولت کاری کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے عمل میں راہنمائی کا کردار بھی ادا کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد پروفیشنل سطح کی ٹریننگ کی فراہمی، تجزیہ کاری کی خدمات، کسٹمر سپورٹ اور بروکریج سروسز کے ذریعے سرمایہ کاری کے حوالے سے درست فیصلوں میں اضافہ کرنا ہے۔ ہمارے ممبر شپ ماڈل جو بلالحاظ تجربہ سب کے لئے موزوں ہیں کے ذریعے ہم ورلڈ ایکسچینج سے لے کر فارن کرنسی اور کموڈٹیز تک اکانٹ کی ہر قسم کے لحاظ سے 60سے زیادہ اثاثوں میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ہم ان لوگوں کے لئے راہ ہموار کرتے ہیں جنہوں نے اس سے پہلے کبھی سرمایہ کاری نہیں کی لیکن اب اس راسے پر قدم بڑھانا چاہتے ہیں اور کم سے کم سرمایہ کاری کے ساتھ ٹریڈنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ہم انہیں راہنمائی فراہم کرتے ہیں، ان کو ٹیوٹوریل سپورٹ فراہم کرتے ہیں اور اس طرح سے ان کو یہ سکھاتے ہیں کہ وہ آمدنی میں کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہ کر لین دین کیسے کر سکتے ہیں۔ اس لئے کہ ہم جانتے ہیںکہ یہ چیز سیکھی جا سکتی ہے کہ ایک انویسٹر کیسے بنا جائے اور ہم یہ کر کے دکھا رہے ہیں۔این کے میل نے بتایا کہ بینومو میں سرمایہ کاری کے لئے تین اقسام کے ممبر ماڈل ہیں۔سٹینڈرڈ، گولڈ اور وی آئی پی۔ سرمایہ کاری کے مواقع کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ممبرشپ ماڈل جو سرمایہ کاری کے لئے اثاثوں کی تعداد، سرمایہ کاری کی حد، بونس، منافع اور واپسی کی شرح جیسی خصوصیات کی بنیاد پر ایک دوسرے سے مختلف ہیں، میں سرمایہ کاری کے آغاز کے لئے صارفین کے لئے اپنے اکاونٹس میں متعین رقوم رکھنا ضروری ہوگا تاکہ ممبر شپ کی اقسام کے لحاظ سے 60سے زیادہ اثاثوں میں سرمایہ کاری کی جاسکے۔اس کے علاوہ نہ صرف فارن کرنسی یا سونے جیسی قیمتی دھاتوں میں سرمایہ کاری، بلکہ علی بابا، ایپل، یانڈیکس، میک ڈونلڈز اور ای بے جیسی بڑی عالمی کمپنیوں میں حقیقی سرمایہ کاری کے ذریعے اضافی آمدنی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔این کے میل نے پلیٹ فارم کی سکیورٹی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے کی گئی تمام ٹرانزیکشنز کی انٹرنیشنل فنانشل کمیشن کے رکن کی حیثیت سے اے کیٹیگری کی سکیورٹی پروٹیکشن کی ضمانت دیتے ہیں۔اس وقت ہماری کمپنی میں فی ہفتہ 3 کروڑ 60 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوتی ہیں۔ہمیں پورا یقین ہے کہ جب ہم لوگوں کو یہ بتائیں گے کہ سرمایہ کاری کیسے کی جاتی ہے تو اس تعداد میں اضافہ ہوگا۔اور ہم اپنے صارفین کو فایدہ پہنچانے کے لیے خصوصی ایلیکشنز کا اجرا کریں گے اور وہ تمام صارفین جو اپریل کے آخر تک “فرسٹ موو” کے کوڈ سے ہمار پلیٹ فارم جوائن کریں گے انہیں دو گنا بونس دیا جائے گا۔ صارفین pkr100والا کوڈ انگریزی حروف تہجی میں ٹائپ کریں۔
بینومو کی 133ممالک سے10 لاکھ سرمایہ کاروں کو لین دین کی سہولت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔