سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکرنے پر جسٹس مظاہر کے بیٹوں نے وکیل میاں داود کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میاں داود 15 دن میں معافی مانگیں اور اپنے الزامات کی تردید کریں، میاں داود نے جسٹس مظاہر نقوی کی ساکھ کو مجروح کیا، معافی نہ مانگنے پر میاں داد قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کوتیاررہیں۔
خیال رہے کہ وکیل میاں داود نے جسٹس مظاہر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکیا ہے جس میں جسٹس مظاہر اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں کی تحقیقات کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
قانونی نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے وکیل میاں داود نے کہا ہے کہ قانونی نوٹس کا جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعدکروں گا، قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، قانونی نوٹس کے پیچھے چھپنے کے بجائے سپریم جوڈیشل کونسل میں جواب دیں۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکرنے پر جسٹس مظاہرکے بیٹوں نے وکیل کو نوٹس بھیج دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
