ہومپاکستانجھل مگسی: فصل کی کٹائی کے دوران زمینی تنازعے نے 3 افرادکی جان لےلی

جھل مگسی: فصل کی کٹائی کے دوران زمینی تنازعے نے 3 افرادکی جان لےلی

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے علاقے میرپور میں زمین کے تنازعے پر دو گروہوں میں ہونے والی فائرنگ نے تین افراد کی جان لے لی، جاں بحق افراد میں چچا بھتیجابھی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنرجھل مگسی یاسر حسین نے جیو نیوز کو بتایا کہ ضلع جھل مگسی کے علاقے میرپور میں دو گروہوں میں سرسوں کی فصل کی کٹائی کے دوران زمین کے تنازعے پر ہونے والی ہاتھا پائی مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی اور ایک قبیلے کے دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جان سے گئے۔

جاں بحق افراد میں چچا بھتیجا شامل ہیں ، تاہم واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، میتیں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔

لیویز نے حالات پر قابو پانے کے بعد فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔