راولپنڈی(سب نیوز) پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 263 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز بنا سکی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر یوسف 67 اور افتخار احمد 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مارٹن گپٹل 37، عمر اکمل 28 اور کپتان محمد نواز 16 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔قیس احمد اور نوین الحق 17، 17 رنز بنا کر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 5 جبکہ احسان اللہ نے 2 اور انور علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز اسکور کیے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے 43 گیندوں پر 120 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔
کپتان محمد رضوان 55 اور رائلی روسو 15 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جبکہ ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد نے 2 جبکہ کپتان محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپی ایس ایل کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ، 9رنز سے شکست
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
