Thursday, May 28, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزوفاقی حکومت کا بلوچستان کے محرومیوں کیازالے کا پیکج تیار

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے محرومیوں کیازالے کا پیکج تیار

وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے مسائل کے فوری حل کے لئے بلوچستان خصوصی کمیٹی تشکیل کی گئی تھی۔ جس کی سربراہی سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کررہے ہے۔

کمیٹی کی جانب سے بلوچستان کے ہزاروں بے گھرافراد کی بحالی کا پیکج تیارکر لیا ہے۔ بے گھر افراد میں ہزاروں وہ افراد بھی شامل ہوں گے جوبلوچ لیڈر نواب اکبربگٹی کی شہادت کے بعد اپنے گھروں سے نکل مکانی کر گئے تھے۔اس پلان پر وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور حکومت بلوچستان جڑے معاملات کو دیکھیں گی۔ تفصیلات کے مطابق 2006 سے زیر التوا گیس فیلڈز پر بقایا لیز کرایہ کی براہ راست ادائیگی ہوگی۔

جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی کے مقامی لوگوں کوخاص کوٹہ پر نوکریاں دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بے گھر اوربے روزگار نوجوانوں کو خصوصی طور پر ملازمتیں بھی اس پلان کا حصہ ہے۔ ریونیو ریکارڈ کے مطابق کچھی کینال کے کمانڈ ایریا میں زمین کی پرامن حد بندی اور حقداروں کے حوالے کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔