لندن:مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے زہر دیے جانے کے سوال پر کہا ہے کہ جس نے جیل میں زہر دیا اسی سے پوچھ لیں۔ ایک روز قبل مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ نیب کی حراست کے دوران جیل میں نواز شریف کو زہر دیا گیا تھا۔ اس معاملے پر لندن میں صحافی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کو جیل میں زہر دیا گیا؟ جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ جس نے جیل میں زہر دیا ہے اسی سے پوچھ لیں۔
جس نے جیل میں زہر دیا اسی سے پوچھ لیں، نواز شریف کا صحافی کو جواب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

