Thursday, May 28, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاہے،وزیر اعظم

عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاہے،وزیر اعظم

لاہور-وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ وفساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔عمران خان چاہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے،،، یہ نہیںچاہتے کہ غریب عوام کو مہنگائی اور معاشی دباو سے نجات ملے ،پاکستان کے لئے وسائل کی راہ ہموار ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاہے،پہلے آئی ایم پروگرام سے بھاگے، پھر اپنے وعدوں اور نظریات سے اور اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ مجرم ہے۔بریدنگ اسپیس۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ نواز شریف اور لیگی قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بد ترین انتقام کا سامنا کیا۔ ہم اپنے خاندان سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں اور قانون کے آگے پیش ہوئے۔ لیگی رہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے، ہیروئن جیسے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔