Thursday, May 28, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزآئی جی پنجاب کی علی بلال کے گھر آمد، والدین سے اظہار تعزیت

آئی جی پنجاب کی علی بلال کے گھر آمد، والدین سے اظہار تعزیت

لاہور-آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پی ٹی آئی کے جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال کے گھر پہنچ گئے۔آئی جی پنجاب نے علی بلال المعروف ظل شاہ کے والدین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، مرحوم کے دیگر اہلخانہ سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے علی بلال کی ہلاکت کے حوالے سے تمام حقائق مرحوم کے والد لیاقت علی کو بتائے، آئی جی پنجاب نے مرحوم کے والد کو تمام قانونی کارروائی کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کے والد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے بیٹے کی ہلاکت پر بہت افسوس ہے، واقعہ کی شفاف تحقیقات کروا رہے ہیں، آپ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔