Tuesday, January 27, 2026
ہومتازہ ترینآئی ایم ایف شرائط پر بجلی صارفین پر 76ارب کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

آئی ایم ایف شرائط پر بجلی صارفین پر 76ارب کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

اسلام آباد(سب نیوز ) آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لیے حکومت نے بجلی صارفین پر 76 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا سرچارج عائد کیا جس کا وزارت توانائی نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق سرچارج صارفین سے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصول کیا جائے گا، مجموعی سرچارج بڑھ کر3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا جبکہ اس وقت بجلی صارفین پہلے ہی43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے ہیں۔
سرچارج کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، جون2023 تک بجلی صارفین سے تقریبا 76 ارب روپے اضافی وصول کئے جائیں گے۔اس سے قبل نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے سرچارج نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس کے مطابق صارفین سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافی رقم 8 ماہ تک وصول کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔