Tuesday, January 27, 2026
ہومپاکستانفرح گوگی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع

فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع

لاہور (سب نیوز)نیب نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے ۔

فرح خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں صوبہ بھرسے فرح گوگی کے نام جائیدادوں کاریکارڈ طلب کرلیاگیا۔قومی احتساب بیورونے فرح خان کی جائیدادوں کا سراغ لگانے کیلئے نیب کاصوبہ بھرکی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔

مراسلہ کے مطابق رہائشی، کمرشل، خریدوفروخت کی جانیوالی پراپرٹیز کا ریکارڈ دیا جائے۔فرح خاں اور انکے شوہر احسن جمیل کے نام پر بھی موجود جائیدادوں کا ریکارڈ دیا جائے۔ نیب نے تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سترہ مارچ تک ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔