Monday, December 23, 2024
ہوماسلام آبادپولیس کی کامیاب کارروائی،بہارہ کہو میں یرغمال بنائے گئے بچے بازیاب

پولیس کی کامیاب کارروائی،بہارہ کہو میں یرغمال بنائے گئے بچے بازیاب

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بہارہ کہو کے علاقے ڈھوک جیلانی میں اشتہاری ملزم قمر کو گرفتار کر کے بچوں کو با حفاظت بازیاب کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو بھارہ کہو کے علاقے ڈھوک جیلانی میں اشتہاری ملزم قمر نے ایک شخص پر گولیاں چلا دیں، بعدازاں ملزم نے قریبی گھر میں گھس کر بچوں کو یرغمال بنا لیا،واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اور ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی حمزہ ہمایوں کی بہترین حکمت عملی سے دونوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کراتے ہوئے ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ، ایس پی حمزہ ہمایوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیم نے معاملہ انتہائی پروفیشنل طریقے سے ہینڈل کیا، اچھی پرفارمنس پر پولیس ٹیم کو انعامات دئیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔