اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس خان اور سدہنوتی سے ریجنل جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ نے دوسری جماعتوں پر سیاسی جھاڑو پھیر دیا۔سدہنوتی سے درجنوں اہم سیاسی شخصیات تحریک انصاف آزادکشمیر کے قافلے میں شامل ہوگئیں۔
اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سٹیٹس کو چیلنج کیا اور کامیاب ہوئے۔یہ تبدیلی آزادکشمیر میں بھی آ کر رہے گی،پونچھ شہدا۔ غازیوں اور غیور لوگوں کی دھرتی ہے۔پونچھ مستقبل کی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔روایتی منجن نہیں چلے گا،آنکھیں کھول کر دیکھیں لیں کہ لوگ کس کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔مستقبل میں سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ خطہ پونچھ میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔شمولیتی تقریب کا انعقاد سردار تنویر الیاس خان کے رابطہ آفس میں ہوا جس کے مہمان خصوصی سردار تنویر الیاس خان تھے جبکہ صدارت ریجنل جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آء آزاد کشمیر سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ نے کی۔تقریب سے تحریک انصاف کے رہنما سردار عبد الحکیم خان ۔سابق کوآرڈینٹر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار شوکت۔سردار ماجد آفتاب۔ناصر ایوب خان۔ملک خادم خان۔نورحسین۔سردار شفیق الرحمان۔سردار امجد سدوزئی۔سردارعبدالرشید خان۔ارشدشاکر اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہونے اور سردار تنویر الیاس خان سمیت سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرنے والوں میں ونگ کمانڈر اشرف۔سرداراعظم خان۔سردارشفاعت۔سردار طارق۔سردارانوار عاشق۔سردار ماجد آفتاب اور انکا خاندان۔ملک راشد۔سردارعبدالرشید۔امیر افضل۔سردار کرامت۔سردار محسن جاوید۔عثمان خالد۔شبیر عباسی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان شامل ہیں۔اس موقع پر سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ نے 10 اپریل کو سدہنوتی میں جلسہ عام کرانے کا اعلان کیا اور سردار تنویر الیاس خان کو بطور مہمان خصوصی شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر بلخصوص پونچھ کے نوجوان سردار تنویر الیاس خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف کو وکٹری سٹینڈ پر لاکھڑا کریں گے۔سردارتنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ پونچھ کے غیور لوگوں نے ہرمحاذ پر ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا۔مستقبل کی سیاست میں بھی پونچھ نمایاں کردار ادا کرنے جارہا ہے۔آزادکشمیر کے عوام روایتی سیاست سے تنگ ہیں اور عمران خان کے وژن کے مطابق تبدیلی چاہتے ہیں۔