ہومپاکستانچیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے،فواد چودھری

چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے،فواد چودھری

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کے استعفے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے، آفتاب سلطان نے اپنے کام میںمداخلت کے خلاف استعفیٰ دیا، فواد چودھری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے چیئرمین نیب کے استعفیٰ میں بڑا پیغام ہے، میں ان 22افسران کو جن کو پنجاب میں مداخلت کرنے کیلئے لگایا گیا ہے کہتا ہوں وہ بھی خود کو اس نظام سے علیحدہ کریں، یہ ملک اور بیوروکریسی دونوں کے مفاد میں ہے، فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ تحریک انصاف کے موقف کی واضح توثیق ہے، روزِاول سے کہہ رہے ہیں کہ نظامِ احتساب کی تباہی این آر او دیکر لائے گئے مجرموں کا کلیدی ہدف ہے، ان مجرموں نے سازش سے اقتدار ملتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا، اپنے 11 سو ارب کی چوری بچانے کیلئے انہوں نے نیب قانون میں نہایت شرمناک ترامیم کیں، لازم ہے کہ ریاستی ادارے مجرموں کے اشاروں پر کھیلنے کی بجائے آئین و قانون کی بالادستی کی راہ اختیار کریں، کٹھ پتلی راج انشااللہ جلد انجام کو پہنچے گا، ریاست اور عوام کو آگے بڑھنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔