ہومپاکستانترکیہ میں خیمے بھیجنے کے حوالے سے بغیر تصدیق خبر دی ، حکومت سے معافی چاہتا ہوں : ڈاکٹر شاہد مسعود

ترکیہ میں خیمے بھیجنے کے حوالے سے بغیر تصدیق خبر دی ، حکومت سے معافی چاہتا ہوں : ڈاکٹر شاہد مسعود

لاہور : معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے بغیر تصدیق خبر دینے اور اس پر پروگرام کرنے پر حکومت اور اداروں سے معافی مانگ لی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مجھے پروگرام کے دوران شام کے نمبر سے میسج آیا اور ویڈیو بھی آئی جس پر تصدیق کے بغیر میں نے پروگرام میں خبر دے دی۔
انہوں نے کہا کہ اس خبر کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی میں اس پر حکومت اور اداروں سے معذرت خواہ ہوں۔
واضح رہے کہ شاہد مسعود نے خبر دی تھی کہ حکومت نے ترکیہ کو جو خیمے بھیجے ہیں وہ وہی خیمے ہیں جو ترکیہ نے پاکستان کو سیلاب زدگان کے لیے دیے تھے اس کے ڈاکٹر شاہد مسعود کے اس کلپ کو بھارتی میڈیا میں بھی چلایا گیا ۔ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے بھی اسے خوب اچھالا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔