ہومتازہ ترینعمران خان کوگاڑی سے اتار کر عدالت میں لانا ناممکن ہے، عدالت حاضری قبول کرے: شاہ محمود

عمران خان کوگاڑی سے اتار کر عدالت میں لانا ناممکن ہے، عدالت حاضری قبول کرے: شاہ محمود

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان احاطہ عدالت میں موجود ہیں، ججزتسلی کرلیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ عمران خان کوگاڑی سے اتار کر عدالت میں لانا ناممکن ہے لہذا جج سے درخواست کریں گے، عمران خان کی حاضری کو قبول کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان احاطہ عدالت میں موجود ہیں، ججزتسلی کرلیں۔شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے فول پروف سکیورٹی کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ نے 5 بجے طلب کیا تھا تاہم وہ عدالت کے احاطے میں موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔