Friday, January 3, 2025
ہومشوبزسلمان خان کو راج شری الائچی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

سلمان خان کو راج شری الائچی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

ممبئی،معروف بھارتی اداکار سلمان خان کوکو راج شری الائچی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مشہور ویمل الائچی کی کمپنی نے بالی وڈ کے صفِ اول کے اداکاروں شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے بعد اب سلمان خان کو بھی آن بورڈ لے لیا ہے، یہ تینوں بڑے اب الائچی بیچتے نظر آئیں گے۔ بین الاقوامی میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ سلمان خان کو راج شری الائچی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔الائچی کی مصنوعات بیچنے والی کمپنی اور سلمان خان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور آئندہ دس روز میں معروف اداکار اشتہار کی شوٹنگ کرائیں گے۔سلمان خان اپنی آنے والی فلم ٹائیگر کی شوٹنگ سے بریک لے کر اس اشتہار کی شوٹنگ کروائیں گے۔بھارتی میڈیا نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اس برانڈ کی پروموشن کے لیے سلمان خان کی خدمات بھاری معاوضے کے عوض حاصل کی گئی ہیں۔ویمل الائچی کی جانب سے سلمان خان کو ادا کی جانے والی رقم تاریخ میں بالی وڈ شخصیات کو کسی بھی برانڈ کی پروموشن کے لیے دی جانے والی رقم میں سب سے زیادہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔