ہومبریکنگ نیوزعمران خان نااہلی کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

عمران خان نااہلی کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی مبینہ بیٹی کا ذکر نہ کرنے پر ان کی نااہلی کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ کا حصہ ہوں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

عمران خان پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔ شہری محمد ساجد نے عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔ اس سے قبل یکم فروری کو عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کیس خارج کرنے کی اپیل کی تھی۔ تحریری جواب میں مقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان رکن اسمبلی نہیں رہے، اسلام آباد ہائی کورٹ ٹیریان سے متعلق ڈیکلریشن کا جائزہ آئینی دائرہ اختیار میں نہیں کرسکتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔